مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازعات طول پکڑ رہے ہیں اور پورے خطے میں پھیلتے جا رہے ہیں۔
چینی نمائندے نے کہا کہ چین ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کے منتخب کردہ ترقیاتی راستے کا احترام کرے، انسانی حقوق کے بہانے ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے اور ایسے اقدامات نہ کرے جن سے ایرانی عوام کے حالات زندگی مزید خراب ہوں۔
چینی نمائندے نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جاری جنگ کے تناظر میں اس بات پر زور دیا کہ خطے کے تنازعات کے حل کا واحد راستہ بات چیت اور مذاکرات ہیں۔
آپ کا تبصرہ